تازہ ترین

انجمن امامیہ کے سٹی صدر شیخ زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق مجلس وحدت میں ان کی شمولیت کا اصل سبب نظریاتی ہم آہنگی، الہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد اور اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔
انجمن امامیہ کے سٹی صدر شیخ زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، اسکردو کے معروف عالم دین علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اشـتراک گذاری
9 آوریل 2014
25 بازدید
کد مطلب: 315

تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، الحکمہ فاونڈیشن گلگت بلتستان کے سربراہ اور خطیبِ توانا علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت میں ان کی شمولیت کا اصل سبب نظریاتی ہم آہنگی، الہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد، عوامی حقوق کے لیے تگ و دو کے علاوہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ موصوف کا شمار بلتستان کے مبارز و مجاہد علماء میں ہوتا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *