عراقی لشکر’’بدر‘‘ کے کمانڈر کی شام میں شہادت
شامی ذرائع کے مطابق عراقی جوانوں پر مشتمل لشکر’’بدر‘‘ کے چیف کمانڈر تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ذرائع کے مطابق عراقی جوانوں پر مشتمل لشکر’’بدر‘‘ کے چیف کمانڈر تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ’’قصی […]


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ذرائع کے مطابق عراقی جوانوں پر مشتمل لشکر’’بدر‘‘ کے چیف کمانڈر تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ’’قصی غزی فیصل التمیمی‘‘ جو چند روز قبل اسلامی مقدسات اور حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرتے ہوئے تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں زخمی ہوگئے تھے دمشق کے ہسپتال ’’تشرین‘‘ میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔
لشکر بدر سے وابستہ افراد نے آج شہید قصی التمیمی کے جسد کو شام سے عراق منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی جوانوں پر مشتمل لشکر بدر ان بڑے لشکروں میں سے ایک ہے جو شام میں حرم اہلبیت(ع) کی حفاظت میں تکفیریوں کے مد مقابل بر سر پیکار ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید