عرب لیگ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ، ایران
عرب لیگ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ، ایران عرب لیگ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ، ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ عرب لیگ کا اختتامی بیان ان کے ملک کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔
انہوں نے سعودی عرب پر پورے خطے کو انارکی کی طرف ڈھکیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجودہ مسائل اور بحرانوں کا حل، بے بنیاد الزامات اور بھونڈے قسم کے بیانات جاری کرنے سے نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی طرح اپنائے گئے جارحانہ پالیسیوں کو چھوڑنے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے سعودی عرب اور عرب لیگ سے یمن جنگ، قطر کے محاصرے کے خاتمے سمیت بحرین سے فوجیں واپس بلانے اور لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عرب لیگ نے ایران کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی عرب کی درخواست پر بلائے گئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ ایران خطے خصوصاً سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر مارا جانے والا بیلسٹک میزائل ایرانی ساختہ تھا لہٰذا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قومی سلامتی کے لیے کیے جانے والے سعودی عرب کے ہر اقدام کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے یمن سے ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید