قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی گلگت( چیف رپورٹر)سپیکر قانون سا زاسمبلی حاجی فدامحمد ناشاد نے قانون ساز اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس آج تک ملتوی کردی بدھ کے روز قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹے تاخیر سے تین بجے کے بجائے ساڑھے تین بجے […]
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
گلگت( چیف رپورٹر)سپیکر قانون سا زاسمبلی حاجی فدامحمد ناشاد نے قانون ساز اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس آج تک ملتوی کردی بدھ کے روز قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹے تاخیر سے تین بجے کے بجائے ساڑھے تین بجے شروع ہوا جس میں صرف پانچ اراکین اسمبلی شریک ہوئے تلاوت کے بعد سپیکر فدا محمد ناشادنے وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی سے اسمبلی کورم کے حوالے سے پوچھا جس پر ابراہیم ثنائی اور وزیر خوراک محمد شفیق نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کے بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا بدھ کے روز اسمبلی اجلاس میں پانچ حکومتی اراکین وزیراتعلیم ابراہیم ثنائی ،وزیر خوراک محمد شفیق،وزیر ترقی نسواں ثوبیہ جبین مقدم ،رکن قانون سازاسمبلی رانی عتیقہ اور رکن قانون ساز اسمبلی شیرین اختر شریک ہوئے بدھ کے روز اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ اجلاس میں شریک ہونے کی وجہ سے ایوان میں نہ آسکے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید