تازہ ترین

حکومت جب اپنی فورسز کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے تو عوام کو کیسے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔/حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی

روحانیت نیوز ( ترجمان ) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں  صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے پشاورحیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکا کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف  نور اور محافظ حبیب اللہ کی شہادت […]

اشـتراک گذاری
24 نوامبر 2017
21 بازدید
کد مطلب: 3243

روحانیت نیوز ( ترجمان ) جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں  صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے پشاورحیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکا کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف  نور اور محافظ حبیب اللہ کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسر شہید محمد اشرف  حملہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث کرداروں کو  بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں پولیس  آفیسر محفوظ نہیں ہو وہاں عام افراد کیسے محفوظ ہو سکتے ہیں ۔حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ،سیکورٹی ہے  تو صرف حکمرانوں،وی آئی  پیز کے لئے غریب عوام کے تحفظ پر مامور پولیس و سیکورٹی فورسز کے لوگ بھی محفوظ نہیں۔ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انھوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدری کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *