تازہ ترین

احمد لدھیانوی کے مقابل الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل نے جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اشـتراک گذاری
10 آوریل 2014
19 بازدید
کد مطلب: 325

شیخ اکرم کی کامیابی کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے علاوہ وہ بینک کے نادہندہ بھی ہیں اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 89 کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے حلقے میں جلد از جلد ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ شیخ اکرم شیخ وقاص اکرم کے والد ہیں، شیخ وقاص مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز رہے جب کہ سابق حکومت میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد ہوا تو وہ وزیر مملکت رہے تاہم جیسے ہی حکومت کی مدت پوری ہوئی شیخ وقاص نے بھی چڑھنے سورج کی پوجا کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تاہم جعلی ڈگری کے معاملے پر وہ انتخابی دنگل میں نہیں اتر پائے۔ یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دیگر شیعہ جماعتوں نے سپاہ صحابہ کے سربراہ کے مقابل قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار شیخ اکرم کی حمایت کی تھی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *