تازہ ترین

نواز شریف کا فیض آباد آپریشن کی ناکامی پر برہمی کا اظہار

دھرنا ختم کرانے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر کیوں نہ آئی، حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا: سابق وزیراعظم کی پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں گفتگو۔

اشـتراک گذاری
28 نوامبر 2017
21 بازدید
کد مطلب: 3254

نواز شریف نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے میں سول انتظامیہ کی ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دھرنا ختم کرانے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر کیوں نہیں آئی۔ آپریشن کی ناکامی سے حکومت کی سبکی ہوئی، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، راجہ ظفرالحق، طلال چوہدری، دانیال عزیز، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، پرویز رشید، طارق فاطمی، عرفان صدیقی، امیر مقام، طارق فضل چودھری، مصدق ملک اور مائزہ حمید سمیت اہم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آپریشن انتطامیہ اور پولیس نے براہ راست عدالت کے حکم پر کیا، بطور وزیر داخلہ مذاکراتی عمل کو مزید وقت دینا چاہتا تھا، زاہد حامد کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا رویہ مایوس کن تھا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی، زاہد حامد کے استعفے اور دھرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت مقدمات، مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم پر بھی مشاورت کی گئی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *