سعودی ولی عہد کی آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، علامہ نیاز نقوی
سعودی بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم کا باعث بن رہی ہیں، نائب صدر وفاق المدارس
لاہور ( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے ولی امرالمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حجاز مقدس پر قابض بادشاہت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں امت مسلمہ کی تقسیم اور دشمنان اسلام کی تقویت کا باعث بن رہی ہیں۔
انہیں اپنے گریبان میں جھانک کر توہین آمیز بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔عالم اسلام کی برگزیدہ شخصیت کے خلاف سعودی ولی عہد کی ہر زہ سرائی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیلنے والی کٹھ پتلی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کے سرپرست محمد بن سلمان کی اوقات نہیں کہ ولی امرالمسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای پر تنقید کریں اور انہیںمشرق وسطیٰ کا ہٹلر قراردیں۔ ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے یاد دلایا کہ محمد بن سلمان نے پہلے وارث حرمین شریفین حضر ت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بھی گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرچکا ہے۔ جوکہ شام اور عراق سے داعش کے خاتمے پر بوکھلاہٹ کا ثبوت اور اپنے تاریک مستقبل کی بھیانک تصویر سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف نبر د آزما امریکہ اور اسرائیل کے تحفظ کا ٹھیکہ سعودی عرب نے لے رکھا ہے۔ جس سے عام آدمی بھی سوچنے پر مجبور ہے کہ حرمین شریفین کا محافظ ہونے کے دعویدار آل سعود کس قدر کم ظرفی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودی بادشاہت نے دراصل امریکہ اور اسرائیل کے تحفظ کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ اس لئے وہ مختلف حیلے بہانے کرتے رہتے ہیں اور کبھی بھی کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرنے کی بھی جرات نہیں رکھتے۔
جاری کردہ: نصر ت علی شاہانی
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید