تازہ ترین

شيخ اکرم وقاص نے سپریم کورٹ ميں اپيل کرنے کا فيصلہ کيا

الیکشن ٹریبونل کي طرف سے جھنگ سے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دینے اور الیکشن کمیشن کي طرف سے لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ محمد اکرم نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ کی کاپی موصول نہیں ہوئی،

اشـتراک گذاری
10 آوریل 2014
19 بازدید
کد مطلب: 327

کاپی ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا لدھیانوی کو کامیاب قرار دینے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ عدالت نے اپیل کے لئے پندرہ روز کا وقت دیا ہے، انشاء اللہ سپریم کورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ شیخ اکرم کی کامیابی کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے علاوہ وہ بینک کے نادہندہ بھی ہیں اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ مولانا لدھیانوی کی کامیابی کو نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *