بیت المقدس کو اسرائیل کا داراحکومت بنانے کا اعلان مسلم ممالک کے مشورے سے ہوا ،اہم انکشاف
بیت المقدس کو اسرائیل کا داراحکومت بنانے کا اعلان مسلم ممالک کے مشورے سے ہوا ،اہم انکشاف لاہور() اردو پوائنٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار ضیاء شاہد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارحکومت تسلیم کرنے سے […]
بیت المقدس کو اسرائیل کا داراحکومت بنانے کا اعلان مسلم ممالک کے مشورے سے ہوا ،اہم انکشاف
لاہور() اردو پوائنٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار ضیاء شاہد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارحکومت تسلیم کرنے سے پہلے اہم مسلم ممالک سے مشورہ کیا تھا۔ جن میں سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں ۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر خاتون سیاستدان سیدہ عابدہ حسین نے میرے پروگرام میں کہا تھا کہ امریکہ سے مطالبات منوانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے اور اس وقت یورپ سمیت کئی ممالک امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف ہیں ،اگر ان کے تیل کی فراہمی معطل کر دی جائے تو امریکہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا ۔
جبکہ طیب اردگان دنیا میں ممتاز مقام ضرور رکھتے ہیں لیکن ترکی نے بہت عرصے سے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کوئی اہم کردار ادا نہیں کرئے گا۔روس اور چین، فلسطینیوں کی حمایت کےلئے نہیں بلکہ امریکہ کی مخالفت پر سامنےآ سکتے ہیں اسے یونی لیٹرل کہتے ہیں۔ یقیناً یہ دونوں ممالک امریکہ کو کلین چٹ نہیں دینے دیں گے اور دونوں مدافعت کریں گے لیکن وہ بھی کسی حد تک سب مسلمان ملکوں کو اس کا علم تھا مگر انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید