ايران پاکستان کيساتھ تعلقات کو وسعت دينا چاہتا ہے۔ حسن روحاني
اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کیساتھ تعلقات اور تعاون خاص طور پر سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ بات انہوں نے ایران میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر نور محمد جدمانی کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے تیار ہے،
تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ اس موقع پر ایران میں پاکستان کے نئے سفیر نور محمد جدمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اور اس دوران ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی، جو دونوں ملکوں کے لئے باعث تشویش ہے۔
منبع اسلام ٹآيمز
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید