تازہ ترین

قم میں بلتستانی ثقافتی فیسٹول دوسرے دن بھی جاری،قائد بلتستان علامہ شیخ حسن جعفری کا خصوصی دورہ

روحانیت نیوز(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان امور فرزندان کے تحت قم المقدسہ میں پہلی بار ثقافتی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

اشـتراک گذاری
15 دسامبر 2017
23 بازدید
کد مطلب: 3303

ثقافتی  تربیتی فیسٹول کے آرگنائز جناب شجاعت علی جعفری کے مطابق بروز جمعرات دوپہر4:00 حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتستانی فیسٹول کا باقاعدہ آغاز ہوا، ثقافتی تربیتی فیسٹول دوسرے دن بھی جاری ہے فیسٹول میں آج  دوسرے روز بھی ہزاروں مہمانوں کے علاوہ مختلف شخصیات نے بھی دورہ کیا ۔

سرزمین مقدس قم میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد تین روزہ بلتستانی فیسٹول کے دوسرے روز قائد بلتستان و امام جمعہ بلتستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے  بلتستان ثقافتی کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔انھوں نے عالم پردیس میں  بلتستانی ثقافت کو اجاگر کرنے پر جامعہ روحانیت بلتستان  کی اس گرانقدر کوشش کو بہت سراہا۔ ساتھ ہی طلبائے کرام کے ان بچوں کے ذوق و شوق کی کافی تعریف کی جن کی پیدائش ایران کے اندر ہونے کے باوجود اب بھی ان کے اندر حب الوطنی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں اور وہ اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے خواہاں ہیں۔ علامہ شیخ حسن جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی یہ گرانقدر کوشش ہماری آئندہ نسلوں تک ہماری بہترین ثقافت کو پہنچانے کے حوالے سے سنگمیل ثابت ہوگی۔

شجاعت علی جعفری کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں  بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی ماحول اور تفریحی و سیاحتی مقامات  کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ بچوں کے لئے تفریح  سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار  کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔  فیسٹول کا ایک اہم پروگرام بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ فوٹو  بنوانے کی سہولت ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام تین دن تک جاری رہے گا ۔

شجاعت علی جعفری   کے مطابق بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں اس فیسٹول میں شرکت کررہے ہیں اور  فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کے اندازوں کے مطابق انہیں مجموعی طور پر تقریبا 2 سے 3  ہزار لوگوں کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ تینوں دن قم میں مقیم بلتستانی فیملیز  کے تعاون سے مہمانوں کی  بلتستان کے مختلف روایتی کھانوں سے پذیرائی  اور تواضع کی جاتی رہے گی۔

شجاعت علی جعفری کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیسٹول آج جمعہ کے  رات تک جاری رہے گا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *