تازہ ترین

ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال

ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا،نظام زندگی مفلوج

ٹیکس نفاذ کے خلاف گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال، ہزاروں افراد کا یادگار چوک پر دھرنا، تمام اضلاع میں نظام زندگی مفلوج مطالبات جلد منظور نہ ہونے پر گلگت تک لانگ مارچ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

اشـتراک گذاری
23 دسامبر 2017
20 بازدید
کد مطلب: 3325

ودہولڈنگ اور انکم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع سکردو، گانچھے ، شگر اور کھرمنگ میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ تمام تجارتی مراکز۔ مارکیٹیں اور بازار مکمل بند رہے۔

نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی گئی،،جس میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس نفاذ کا ایکٹ واپس لینے کی یقین دہانی پر گزشتہ ماہ پچیس تاریخ کو تاجر تنظیموں نے ہڑتال موخر کر دی تھی تاہم ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر دوبارہ احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *