پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اورپرامن روابط پر یقین رکھتا ہے۔ وزیر اعظم
پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اورپرامن روابط پر یقین رکھتا ہے،قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں، خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیںقبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ، پاکستان اقوا م عالم میں سربلند وسرفراز ہوگا ، خطے کے لوگ ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں،ملک کے دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی موثر کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان نیول اکیڈمی میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں خطاب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2017ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اورپرامن روابط پر یقین رکھتا ہے،قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم خطے میں کسی کی پوشیدہ بالادستی کی کوششیںقبول نہیں کر یں گے، پاکستا ن کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ، پاکستان اقوا م عالم میں سربلند وسرفراز ہوگا اور ہمیشہ کے لئے قائم ہے ، خطے کے لوگ ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں،ملک کے دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی موثر کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان نیول اکیڈمی میں 108ویں مڈشپ مین اور 17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے۔ جس میںکل 129 افسران پاس آوٹ ہوئے۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں 26آفیسران سمیت 57پاکستانی جب کہ سعودی عرب، بحرین سمیت برادر ممالک کے 46 افسران بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔
تقریب میں لیفٹننٹ سہیل کاظم کو قائد اعظم گولڈ میڈل، مڈشپ مین سید ارتضیٰ حیدر نقوی کو اعزازی شمشیر جبکہ آفیسر کیڈٹ دایان احمد کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو بھی انعامات سے بھی نوازا گیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک دوست ممالک کے 2200 سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی اور دوستانہ روابط پر یقین رکھتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہآپریشن ضرب عضب اور رد الفساد صرف آپریشن نہیں بلکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ ہیں۔
انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ہوئے کیڈٹس اور افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سمندروں کے محافظ کے طور پر آپ کو قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے ، مادر وطن کی آزادی، سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے، اس فریضہ کے لئے اگر جان کی بازی بھی لگانی پڑے تو گریز نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
پوری قوم دفاع وطن کے لئے پاک بحریہ کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ تیزی سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے، ملکی دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج ہر دم تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سکیورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ انہوں نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید