فیصلہ کن اور بڑے احتجاج کیلئے گلگت شہر کے اتحاد چوک پر بڑا پنڈال سج گیا
گلگت(خصوصی رپورٹر)فیصلہ کن اور بڑے احتجاج کیلئے گلگت شہر کے اتحاد چوک پر بڑا پنڈال سج گیا
انجمن تاجران اور سیاسی ،مذہبی جماعتوں و مختلف ایسوسی ایشنز کا اتحاد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ کر کے دیگر 9اضلاع سے آنے والے تاجروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے طعام و قیام کیلئے گلگت شہر کے کئی بڑے چھوٹے ہوٹلز خالی کرادیے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوںنے ٹیکسوں کے خلاف فیصلہ کن احتجاج گلگت میں کرنے کیلئے آمادہ تھے اور گلگت کی جانب لانگ مارچ کرنے پر بضد تھے جس پر مرکزی انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت کے عوام کی جانب سے مہمان نوازی کے فرائض انجام دینے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں جو کہ آج اتوار کے روز مکمل ہونگے ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع سے آنے والے افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بھی شہر کے دو سے تین مختلف مقامات پر پارکنگ کا نظام تیار کیا جارہا ہے نیز احتجاجی دھرنے اور جلسہ کیلئے اتحاد چوک کا انتخاب کر کے یہاں پر پنڈال سجانے کا مقصد بھی بنیادی طورپر ٹیکسوں کے خلاف 1998میں بھی تحریک کو کامیابی اس مقام سے ملی تھی ٹیکسوں کے خلاف تحریک کی کامیابی پر ہنزہ چوک کا نام اتحاد چوک رکھا گیا اور آج بھی قوم متحد ہے اور اتحاد چوک پر جمع ہوگی اور ٹیکسز کے خلاف جاری تحریک کو کامیابی نیا عیسوی سال سے قبل ملنے کی قومی امید کا اظہار کیاہے ایکشن کمیٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہماری تحریک پرامن ہوگی کسی نے خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دار حکومت اور مقامی انتظامیہ ہوگی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید