تازہ ترین

بابائے قوم کو خراج عقدت پیش کرنےکے لیے ان کے افکار پر سچے دل سے عمل کرنا ہوگا۔ صدر پاکستان

بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

اشـتراک گذاری
25 دسامبر 2017
27 بازدید
کد مطلب: 3343

پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم کو خراج عقدت پیش کرنےکے لیے ان کے افکار پر سچے دل سے عمل کرنا ہوگا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوم کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے، لیکن بانیان پاکستان کے سبق کو فراموش کرنےکی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیےکسی قربانی سےگریز نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بانی پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے عظیم قائد کے اصولوں اور عظیم مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کادن اپنےعظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سیکھ کر منزل کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی اور قائد کے افکار کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے ٹھوس دلائل کی بنیاد پر مسلمانوں کے حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، اب دیکھنا ہوگا کہ ہم قائد کے اصولوں اور مقاصد کے فروغ میں کس حدتک کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محنت، سچائی، جدوجہد اور جمہوری اقدار کی پاسداری قائد کے زریں اصول ہیں اور قائد کے اصولوں کی تقلیدکرتے ہوئے ہم ملک کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانیوں نے ایک ترقی پسند ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا اور پیپلزپارٹی قیام پاکستان کے اصولوں کا تحفظ کرے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئیڈیالوجی اور مذہب کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن ملک کو مذہب یا کسی بھی نام پر چند لوگوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 141 ویں سالگرہ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح بابائے قوم کے مشن و ویژن پر پہرہ دے گی اور پاکستان کو ایک مساوات پر مبنی جمہوری و ترقی پسند ریاست بنائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاکستان کے متعلق ویژن کو آمریتوں اور انتہاپسندی نے شدید نقصان پہنچایا، ان عناصر نے قائد کے نظریے کے برعکس معاشرے کو کلاشنکوف کلچر میں جکڑا اور پاکستان کو نسلی نفاق سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو ایک رول ماڈل اور جمہوری مسلم ریاست بنانے کے اجداد کے مشن پر قائم ہے اور ہم قائد کی سالگرہ پر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ان کے نظریات سے ہم آہنگ کریں گے۔

بشکریہ جیو نیوز

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *