کراچی میں مسلسل تین روز سے شیعہ شخصیات دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ
پاکستان کے شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ تین دنوں میں تین شیعہ ہائی پروفایل شخصیات کے قتل نے کراچی میں ہونے والے آپریشن کی قلعی کھول دی ہے۔

ڈاکٹر قاسم علی کے بعد نجی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر رضا حیدر کی گاڑی پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر رضا حیدر شھید اور انکے ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بھی نا معلوم افراد کی فائرنگ سے معروف شیعہ وکیل سید وقار الحسن کو گلستان جوہر میں نشانہ بنایا گیا۔ وقار الحسن مسلم لیگ نون لائرز ونگ کے نائب صدر بھی تھے۔
پولیس کے مطابق وقار الحسن کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ شہر میں کل رات سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 12 افراد مارے جا چکے ہیں۔ کل رات ہی گلستان جوہر میں واقع دینی مدرسے کے تین طالبعلموں کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے ٹائر جلائے اور زبردستی دکانیں بند کروا دیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید