تازہ ترین

اسلامی جمہوریہ ایران و پاکستان کے وزراء خزانہ کی باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئي ایم ایف کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات میں فروغ لانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
علی طیب نیا نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ملک پاکستان سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ لانے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے ۔

اشـتراک گذاری
11 آوریل 2014
21 بازدید
کد مطلب: 342

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران پاکستان گيس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل اور طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرنے میں تیزی لانی چاہیے، علی طیب نیا نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس بھی بلائے جانے چاہییے۔ علی طیب نیا نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے یہ بھی درخواست کی کہ حکومت پاکستان، ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر امن قائم کرنے کی بھی مزید کوششیں کرے۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون میں نجی سیکٹر کو مزید سرگرم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی منڈیاں بغیر کسی محدودیت کے ایرانی تاجروں کے لئے کھلی ہوئي ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں بنیادی تنصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں ان منصوبوں میں شریک ہوسکتی ہیں۔ واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئي ایم ایف کا اجلاس چودہ اپریل تک جاری رہے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *