وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ایران کی تیاریاں عروج پر، تسنیم اسلم
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، دہشت گردی پر پاک امریکہ اسٹریٹجیک مذاکرات مصروفیات کے باعث تاخیر کا شکار ہیں، بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی کے منتظر ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان انتخابات کا خیرمقدم کیا ہے، افغانستان بھی دوسری جانب کے طالبان سے مذاکرات کا خواہاں ہے، بھارتی الیکشن ان کا داخلی معاملہ ہے، اپنے نمائندہ کا انتخابات بھارتی عوام نے ہی کرنا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، پاک بھارت جامع مذاکرات گذشتہ تین سال سے مشکلات کا شکار ہیں، جن کی بحالی کے منتظر ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام اور ایجنسیوں نے تصدیق کی کہ ایرانی محافظ پاکستانی سرزمین پر لائے گئے نہ ہی یہاں رہا ہوئے ہیں، پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں جاری ہیں، مودی کے انتخاب بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے معاملات شخصیات کی بجائے ممالک کے ساتھ ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید