تازہ ترین

ایران کی جانب سے ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کے موقف کی تائید

اسلام آباد  ایک تاریخی سفارتی پیشرفت کے طور پر ایران نے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس کونسل (ایچ آر سی) میں پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے اور مختلف امور پر ایران کو مشورے دینے اور کونسل میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اشـتراک گذاری
12 آوریل 2014
20 بازدید
کد مطلب: 357

سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایرانی سفیر محسن نذیری نے اپنے پاکستانی ہم منصب ضمیر اکرم کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ ایرانی سیکورٹی گارڈز کے اغوا کے بعد لگائے جانے والے الزامات کے واقعہ کے بعد سفارتی مبصرین ایران کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے واقعہ کو ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ ایرانی سیکورٹی گارڈز کے متعلق لگائے گئے الزامات بعد میں غلط ثابت ہوگئے تھے کیونکہ مغوی گارڈز ایرانی سرزمین سے ہی بازیاب ہوئے تھے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی فورم پر تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن تہران کی جانب سے ایران کی حمایت کا اعتراف حوصلہ افزا بات ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *