بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال، عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی دھرنے جاری

بلتستان کی اہم شاہراہیں جن میں شاہراہ ریشم، اسلام آباد اسکردو روڈ، کے ٹو کو جانے والی سڑک، سیاچن روڈ، کرگل لداخ روڈ اور نواحی علاقوں کو آپس میں ملانے والی سڑکیں بھی بند ہیں۔ بلتستان میں مرکزی دھرنا یادگار شہداء اسکردو پر جاری ہے۔ جہاں عوام کا ایک جم غفیر موجود ہے۔ صبح کے وقت اسکردو شہر کے تمام اہم چوراہوں پر لوگ جمع ہوگئے، جو ریلیوں کی شکل میں مرکزی دھرنے میں شامل ہوتے رہے۔ اسکردو شہر کی فضا اسوقت “جینا ہوگا مرنا ہوگا” “دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا” “حق کی خاطر لڑنا ہوگا” اور حکومت مخالف نعروں سے گونج رہی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق یادگار شہداء اسکردو پر چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ بلتستان کے علاوہ گلگت کے اہم علاقوں اور شاہراہ ریشم پر بھی دھرنے جاری ہیں
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید