عیسائی خواتین کی حرم حضرت معصومہ(س) میں حاضری
آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کی کچھ خواتین نے قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہ پر حاضری دے کر بی بی کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا اور حرم مطہر کے مختلف شعبوں کا ویزٹ کیا۔

آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کی کچھ خواتین نے قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہ پر حاضری دے کر بی بی کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا اور حرم مطہر کے مختلف شعبوں کا ویزٹ کیا۔
آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کی ۲۱ ٹیچرز اور عہدہ دار خواتین نے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں حرم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام فاطمی نسب سے ملاقات کی اور انہوں نے کریمہ اہلبیت (س) کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انبیاء ما سبق کی نسبت مسلمانوں کے عقائد کے سلسلے میں وضاحت کی۔
حرم مطہر کے میوزیم کا ویزٹ کروانے کے بعد ان مہمان خواتین کو دسترخوان بی بی معصومہ(س) پر کھانا کھلایا گیا۔
ادارہ اسلامی ثقافت اور بین الاقوامی روابط کی دعوت پر آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ سے آئی ہوئی مہمان خواتین کو حرم حضرت معصومہ(س) کی زیارت کروانے کے بعد، مسجد جمکران، جامعۃ الزھرا اور کتب خانہ آیت اللہ مرعشی بھی لے جایا گیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید