درندہ صفت لوگ انسان کہلانے کے مستحق نہيں، علامہ ساجد نقوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوہاٹ پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرکے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات کریں۔
ایس یو سی کے سربراہ نے کوہاٹ بم دھماکے میں 12 افراد کی جانوں کے ضیاع پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ کو اب ختم ہو جانا چاہیے اور سفاک و درندہ صفت عناصر جس طرح سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے مستحق، ان کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔
علامہ ساجد علی نقوی نے صدر مملکت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث دہشت گروں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے آمین۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دھماکہ میں خواتین سمیت متعدد افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید