جي۔ بي دھرنے سے متعلق جامعہ روحانيت بلتستان حوزہ علميہ قم کا ہنگامي اجلاس
جامعہ روحانيت بلتستان حوزہ علميہ قم کي مرکزي کابينہ، مجلس نظارت اور مجلس عاملہ کا گلگت بلتستان ميں 5 دن سے جاري عوامي ايکشن کميٹي کے دھرنے کے بارے ميں ايک ہنگامي اجلاس منعقد ہوا جسميں شرکا اجلاس نے اس بات پر زور ديا کہ 5 دن سے مسلسل دھرنے جاري رہنے کے باوجود صوبايي حکومت اور وفاقي حکومت کي عدم توجہي اور بے حسي قوم سے خيانت اور غير انساني اور غير اخلاقي رويہ ہے

اور دھرنا آج کي دنيا ميں ہر ملک کے باشندے کا حق ہے اور اگر حکمران حق دہي ميں کوتاہي کريں تو عوام اپنے مطالبات کو دھرنوں کي شکل ميں مطالبہ کرتي ہے اور جي بي کي عوام نے بھي يہي کيا ہے ليکن افسوس صد افسوس کرپٹ اور نا اہل حکومت کو ابھي تک فرصت نہيں ملي ہے کہ عوام کي خبر لے اور انکے جايز مطالبات پر غور کرے
اس حوالے سے اس ہنگامي اجلاس ميں اس بات پر زور ديا گيا کہ عوامي ايکشن کميٹي کے تمام مطالبات کو في الفور تسليم کرتے ہويےعوام کے اندر پايي جانے والي بے چينيوں کو دور کرے ورنہ حالات کي ذمہ داري صوبائي اور وفاقي حکومت پر عائد ہوگي۔
اگر مطالبات نہ مانے جايے تو بين الاقوامي ادارے اور اقوام متحدہ کي دفتر تک جاکر عوامي مطالبات انٹر نيشنل اداروں تک پہنچاينگے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید