تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر جاری دھرنے آٹھویں روز میں داخل

گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور دیگر عوامی مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر آٹھویں روز بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ بدھ کے روز صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی دعوت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے مذاکرات کیلئے سی ایم ہاوس کا دورہ کیا

اشـتراک گذاری
22 آوریل 2014
19 بازدید
کد مطلب: 414

اور دن بھر طویل مذاکرات جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے بہت سے مطالبات منظور بھی کر لئے، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور یوں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد تک احتجاجی دھرنے جاری رہینگے۔ دوسری جانب بلتستان بھر میں دھرنوں میں شدت آنے لگی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا ہے اور افراد کی شرکت کی غیر معمولی ہے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *