قومی اسمبلی 89 جھنگ سے احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 89 جھنگ سے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس نشت سے نااہل قرار دیے جانے والے امیدوار مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو حکم دیا ہے کہ

وہ تین ماہ کے دوران فریقین کی اپیلوں پر سماعت کرکے فیصلہ سنائے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے فیصلے کے بعد احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 89 سے شیخ اکرم 74 ہزار 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ ان کے حریف مولانا محمد احمد لدھیانوی سخت مقابلے کے بعد 71 ہزار 598 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔
احمد لدھیانوی کے مقابل الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم نااہل قرار
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید