تازہ ترین

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ہفتہ کو اسکردو جائیگی

 

 

 

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کل گلگت بلتستان جائیگی جہاں وہ اتوار کے روز عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ یہ بات کمیٹی کے سربراہ افراسیاب خٹک نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

اشـتراک گذاری
26 آوریل 2014
21 بازدید
کد مطلب: 434

افراسیاب خٹک کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی ہفتہ کو اسکردو کیلئے روانہ ہوگی اور اتوار کو عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید، نسرین جلیل اور دیگر ارکان بھی ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی اسکردو سے واپسی پر گلگت بلتستان کے ایشو کو ناصرف سینیٹ میں اٹھائے گی بلکہ قومی اسمبلی میں بھی ان کی آواز کو بلند کیا جائیگا۔ اس سے قبل ناصر عباس شیرازی نے کمیٹی کے رکن و مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر بات کی۔ مشاہد حسین نے ناصر عباس شیرازی کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو دبنے نہیں دیگی۔

 

 

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *