وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔آج ہفتے کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف گندم کی قیمت میں کمی کا اعلان کرینگے۔

اشـتراک گذاری
26 آوریل 2014
20 بازدید
کد مطلب: 436
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے 3 نمائندوں میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ہفتے کے روز وزیراعظم پاکستان گندم کے نرخ میں کمی کا اعلان کرینگے۔ متوقع قیمت گیارہ 11 روپے فی کلو مقرر ہونے کی توقع ہے۔ اعلان کے بعد احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان بھر میں گذشتہ گیارہ روز سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید