تازہ ترین

دنیا کے شیعہ بحرین کے مظلوم کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

ایت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے آج صبح قم میں اپنے درس کے دوران بحرین میں شیعوں پر حکومت کی جانب سے ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت صہیونی اور امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

اشـتراک گذاری
27 آوریل 2014
20 بازدید
کد مطلب: 438

انہوں نے بحرین سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو جلاوطن کئے جانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دینی مرجعیت سرحدوں اور ملکی حدود میں محدود نہیں ہے کہ سعودی پٹھو اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔
شیعوں کے مرجع تقلید نےحالیہ دنوں بحرین کے دو جوانوں کو زندہ جلائے جانے کے وحشناک اقدام طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کا عمل اس کی سرنگونی کی علامت ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید تاکید کی: مراجع تقلید، مظلوم اور مستضعف عوام کی حمایت کو اپنا وظیفہ سمجھتے ہیں اور بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے آل خلیفہ کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: امت مسلمہ، دنیا کے تمام شیعہ مخصوصا اسلامی جمہوریہ ایران کے شیعہ بحرین کے مظلوم عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت بحرین نے حالیہ دنوں اپنی عوام کے ساتھ بدترین سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو جوانوں کو زندہ زندہ ان کی گاڑی کے اندر جلا دیا اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کو ملک سے جلاوطن کر دیا۔

 

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *