ایران، پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے: حسن روحانی
آج تہران میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا کتبی پیغام ایرانی صدر حسن روحانی کو پیش کیا،

اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ، پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ایرانی صدر نے دونوں اسلامی ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر سکیورٹی معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے اور دونوں ممالک کو سرحدوں پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے پاکستانی وزیر اعظم کا کتبی پیغام ایرانی صدر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے باہمی روابط اچھی سطح پر ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید