آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر دیا
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اپنا ووٹ ڈالتے وقت اس بات پر تاکید کی کہ انتخابات میں حصہ لینا واجب ہے اور جو لوگ ان انتخابات میں شرکت نہیں ہوتے وہ ان نقصانات میں شریک ہیں جو ملک کو آئندہ احتمالا پیش آسکتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے آج صبح بدھ کے روز نجف اشرف میں ایک پولینگ سنٹر پر حاضر ہو کر عراق کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے اپنا ووٹ ڈالتے وقت اس بات پر تاکید کی کہ انتخابات میں حصہ لینا واجب ہے اور جو لوگ ان انتخابات میں شرکت نہیں ہوتے وہ ان نقصانات میں شریک ہیں جو ملک کو آئندہ احتمالا پیش آسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں دو کروڑ سے زائد رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 328 سیٹوں کے لیے تقریبا 9000 امیدوار میدان میں ہیں۔
2011 میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ملک میں یہ پہلا پارلیمانی انتخاب ہے، جسے عراقی سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے۔
ان انتخابات میں جو آج صبح عراقی ٹائم کے مطابق سات بجے شروع ہوئے اور شام چھے بجے تک جاری رہیں گے مراجع عظام اور علمائے کرام کے علاوہ ہر طبقے کے لوگ پورے ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار اور سموار کو دنیا کے ۱۹ دیگر ممالک میں رہنے والے عراقیوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عراق کے اس بار کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل اور عراق کے لیے سرنوشت ساز ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید