تازہ ترین

انڈونیشیا میں شیعوں کے خلاف اعلان جہاد/ شیعہ نامہ نگار پر حملہ

 انڈونیشیا میں وہابیوں نے شیعہ مخالف یونین تشکیل دے کر اس ملک میں رہنے والے شیعوں کے خلاف اعلان جھاد کر دیا ہے۔

اشـتراک گذاری
30 آوریل 2014
20 بازدید
کد مطلب: 493

موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں حکومت کی حمایت میں ۱۰۰ سے زیادہ وہابی ملاوں نے مل کر ایک یونین تشکیل دی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں کثرت سے پھیلنے والے مذہب تشیع کا سد باب کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق اس پروگرام میں انڈونیشیا کے بعض حکومتی عہدہ دار بھی حاضر تھے جنہوں نے وہابی ملاوں کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اس بات کا وعدہ دیا ہے کہ وہ شیعوں کے خلاف اٹھنے والے ہر اقدام سے چشم پوشی کریں گے۔
تکفیری گروہ کے سرکردہ زین القاف نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے شیعہ مذہب کو اسلام سے خارج فرقہ قرار دیا اور اس کے خلاف اعلان جہاد کیا۔
اس پروگرام میں یہ بات معلوم ہونے کے بعد کہ ایک شیعہ نامہ نگار پروگرام میں موجود ہے جو رپورٹنگ کر رہا ہے اس شیعہ نامہ نگار کو مورد ضرب و شتم قرار دیا اور اسے چند گھنٹوں کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔
وہابی یونین کی اس نشست میں یہ بھی طے پایا کہ ملک میں جتنے بھی شیعہ وقف اور ادارے ہیں ان پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں چند سالوں نے شیعہ مخالف مہم چلائی جا رہی ہے جو بعض حکومتی شرپسند اور وہابی نواز عناصر کی حمایت میں ملک کے اندر فرقہ وارانہ جنگ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *