سرگودھا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما پر قاتلانہ حملہ، 3 محافظ ہلاک
فائرنگ کا نشانہ بنائے جانیوالی گاڑی سے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور لٹریچر بھی ملا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او راجہ بشارت کے مطابق فائرنگ واقعے میں کالعدم تنظیم کا مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحمید محفوظ ہے۔
سرگودھا میں نوری گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) بھکر کے رہنما خالد حمید قاتلانہ حملے میں زخمی جبکہ ان کے تین محافظ ہلاک اور 4 راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ پانچوں زخمیوں اور تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خالد حمید کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جسے نکال لیا گیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما خالد حمید انسداد دہشت گردی کے عدالت میں دہشت گردی کے ایک مقدمے میں پیشی کے لئے سرگودھا آ رہے تھے کہ نوری گیٹ کے قریب پہلے سے گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے ان کے تین محافظ ثناءاللہ، ٹیپو اور ذوالفقار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ خالد حمید کی ٹانگ میں گولی لگی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 4 راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد شہر میں دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور صورت حال کشیدہ ہے جبکہ شہر میں پولیس کی بھاری تفری تعینات کر دی گئی اور گشت بھی بڑھا دیا گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق سرگودھا میں کالعدم تنظیم کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحمید قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، کالعدم تنظیم کے کارکنان بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سٹی روڈ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پر جاتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکنان کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 3 افراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کالعدم جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، فائرنگ کا نشانہ بنائے جانیوالی گاڑی سے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور لٹریچر بھی ملا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او راجہ بشارت کے مطابق فائرنگ واقعے میں کالعدم تنظیم کا مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحمید محفوظ ہے، واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے ایس پی ممتاز ڈیو کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید