پاکستانی شیعوں کی تکفیری ٹولوں کے مقابلے میں ثابت قدمی عظیم ثواب کی حامل ہے
پاکستانی شیعوں کے ایک گروہ نے آیت اللہ العظمیٰ شبیر زنجانی سے ملاقات کر کے اپنے ملک میں تکفیری ٹولوں کے ذریعے اہلبیت(ع) کے ماننے والوں کے لیے کھڑی کی گئیں مشکلات کو اس مرجع تقلید کے سامنے بیان کیا۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے پاکستانی شیعوں کے مجمع میں پاکستان میں تکفیری دھشتگردوں کے مقابلے میں اس ملک کے مظلوم شیعوں کے صبر و استقامت کی قدردانی کی۔
پاکستانی شیعوں کے ایک گروہ نے آیت اللہ العظمیٰ شبیر زنجانی سے ملاقات کر کے اپنے ملک میں تکفیری ٹولوں کے ذریعے اہلبیت(ع) کے ماننے والوں کے لیے کھڑی کی گئیں مشکلات کو اس مرجع تقلید کے سامنے بیان کیا۔
آیت اللہ زنجانی نے ان مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: جو مشکلات اور مصیبتیں آپ لوگ برداشت کر رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں اپنے صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کا بارگاہ رب العزت میں عظیم اجر و ثواب ہے۔
انہوں نے تکفیری ٹولوں کو تمام مسلمانوں کے مشترکہ دشمن جانتے ہوئے کہا: ہم امید کرتے ہیں دنیا اس تشدد سے پاک ہو جائے، نبی رحمت (ص) کے ماننے والے تشدد سے کام لینا چھوڑ دیں چونکہ تشدد کی دین رحمت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے واضح کیا: ہماری ذمہ دای ہے کہ ہم تمام شیعوں مخصوصا پاکستانی شیعوں کے لیے دعائے خیر کریں اور ہمیں امید ہے کہ پروردگار عالم اہلبیت(ع) اطہار کے صدقے میں اس ملک سے مشکلات کو دور کرے گا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید