تازہ ترین

نسيم کربلاکے نام سے ثقافتي ھفت روزہ پروگرام جامعہ الکوثر ميں آغاز ہوگيا

حرم اما م حسین ؑ کی جانب سے ہفتہ ثقافت نسیم کربلا  کا آج  جامعۃ الکوثر میں افتتاح ہو ا۔اس ہفتہ کو نسیم کربلا کا نام دیا گیا افتتاحی تقریب المصطفی آڈیٹیوریم  جامعۃ الکوثر اسلام  آباد پاکستان میں منعقد ہوئی جس  میں سرپرست اعلیٰ جامعۃ الکوثر  اسلام آباد علامہ شیخ محسن علی نجفی

اشـتراک گذاری
4 مارس 2014
25 بازدید
کد مطلب: 52

،سرپرست اعلی وفاق المدارس الشیعہ لاہور علامہ سید حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ ،حرم حسين عليہ السلام کے نائب خطیب افضل شامی، اور ديگر بہت سارے علماء نے شرکت کی۔اس تقریب کے بعد ثقافتی سٹال کا افتتاح علامہ سید ریاض حسین نجفی  نے کیا اس تقریب میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے ،اس تقریب میں مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے تھے جس میں ،بچوں ،خواتین اور مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ اسٹال لگے تھے اور جامعۃ الکوثر کے صحن میں ۱۴ علم لگائے گئے ۔ان میں ایک روضہ امام حسین ؑ کا علم مبارک اور دوسرا علم مبارک حضرت غازی عباس علمدار کے روضہ سے آیا ہوا تھا ۔یہ تقریبات اگلے چھ دن تک جاری رہے گئیں ۔اس میں تبرکات حرم امام حسین بھی دیا جاتا ہے ۔پاکستان میں پہلی بار کربلامعلی کی جانب سے يہ ثفافتي پروگرام منایا جا رہا ہے ۔اس میں تمام شرکاء کو پر رونق اور جوش جذب کے ساتھ دیکھا گیا ۔اس ہفتہ کے  لیےحرم  امام حسین ؑ عراق سے ۲۲ افراد پر مشتمل وفد  اسلام آباد  آیا ہوا جو خود تمام پروگرام کی نظارت کر رہا ہے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *