جامعه روحانیت بلتستان کے وفد کی حضرت آیت الله اعرافی سے ملاقات
جامعه روحانیت بلتستان کے ایک وفد نے جامعة المصطفی العالمیه کے وائس چانسلر حضرت آیت الله اعرافی سے ملاقات کی ملاقات میں طلاب کے مختلف مسائل اور مشکلات کو بیان کیا اور بلتستان میں مدارس کو زیاده فعال بنانے کی ضرورت اور جامعة المصطفی میں بلتستان کے طلاب کی تعلیمی مشکلات کے حل پر زور دیا۔

آیت الله اعرافی نے فرمایا جامعه روحانیت بلتستان ایک عظیم، گرانقدر اور وزین اداره هے اور آپکی فعالیتوں کو دیکھ کر دل کو سرور آتا هے آپکی فکری اور ثقافتی سرگرمیاں اور اجتماعی پروگراموں کا جامعة المصطفی استقبال کرتا هے۔
آپ نے فرمایا نئے آنے والے طلاب کو راهنمائی کرتے هوئے ان سے بھی انکی مهارتوں کے مطابق استفاده کریں آپ نے وحدت پر زور دیتے هوئے فرمایا شیعه سنی کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں آپ نے جامعه روحانیت کی طرف سے پیش کرده مشکلات کو بھی اسرع وقت میں حل کرنے کی یقین دهانی کرائی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید