تازہ ترین

گلگت بلتستان ميں دو روز سے برف باري

 گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری جاری ہے جس سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، روندو، غذر اوراستور میں وقفہ وقفے سے برف باري ہور رہي ہے اور برف سے مختلف علاقے ڈھکے ہوئے ہيں

اشـتراک گذاری
5 مارس 2014
35 بازدید
کد مطلب: 54

اور دو روز سے برف روئی کے گالوں کی طرح برس رہی ہے۔ برف باری سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بعض شہروں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، تاہم خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *