ایرانی وزیر داخلہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
اسلامی جمہوری ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی سکیورٹی معاملات پر بات چیت کے لئے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اشـتراک گذاری
6 می 2014
19 بازدید
کد مطلب: 543
وزارت داخلہ کے قائمقام سیکرٹری امتیاز تاجور نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اپنے اس دورے میں وزیراعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اعلٰی فوجی حکام سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے، بات چیت میں سکیورٹی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان اور ایران کے وزرائے داخلہ آج پنجاب ہاؤس میں دن بارہ بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید