شام میں لڑنیوالے پاکستانی سمیت 62 دہشتگردوں کی سعودی عرب میں گرفتاری
سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 62 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جنکے متعلق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

حراست میں لیے گے، 62 دہشتگردوں میں سے 3 غیر ملکی جبکہ 59 مقامی ہیں، غیر ملکیوں میں سے ایک کا تعلق فلسطین، ایک کا یمن اور ایک شدت پسند کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر شام میں سرگرم القاعدہ تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ گذشتہ کئی ماہ سے ان کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی تھی، گرفتار کئے گئے مقامی شدت پسندوں کو اس سے قبل بھی قیام امن کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید 44 ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے، جنہیں گرفتار کرکے حکومت اور سعودی عوام کے خلاف کی جانے والی سازش کو بے نقاب کیا جائے گا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید