سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ،6 اہلکار شہید
پشاور…وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی، 8شدید زخمی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا قافلہ اورکزئی سے کرم ایجنسی جارہا تھا،
اشـتراک گذاری
5 مارس 2014
17 بازدید
کد مطلب: 56
جیسے ہی یہ قافلہ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے اورمیگئی پہنچا تو دہشت گردوں نے راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکے سے اڑا دیا بم حملے میں 3 سیکورٹی اہل کار موقع پر ہی شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 جوان دم توڑ گئے، 8 اہلکار اب بھی زیرعلاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید