اسلامی بیداری اور استقامت آج کی دنیا ميں ناقابل انکار حقيقت ہے
رہبرانقلاب اسلامی نے مجلس خبرگان کے اراکین سے خطاب میں فرمایا ہے کہ اسلامی نظام کے حکام کا بنیادی فریضہ ہے کہ وہ آج کے پیچيدہ اور نازک حالات میں بعض کمزوریوں کے ساتھ ساتھ بہت سے مثبت نکات پر بھی حقیقت پسندی سے نگاہ میں رکھیں اور ایران کی انقلابی جوان نسل پر فخرکریں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج قیادت کا انتخاب کرنے والی کونسل مجلس خبرگان کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں فرمایا کہ بے پناہ قومی اور داخلی توانائيوں سے استفادہ کرنا، دشمن کی سازشوں سے غفلت نہ برتنا، دشمن سے نہ ڈرنا، سامراج کے مقابلے میں ڈٹے رہنا، عوام پر بھروسہ اور جہادی اقدامات کی حمایت کرنا، قومی اتحاد کی تقویت و تحفظ، دینی اور انقلابی ثقافت پر توجہ اور گفتگو کا ماحول بنانا بھی حکام کے جملہ فرائض میں شامل ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے علاقائي اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی پیچیدہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دور میں خود سے جائزہ لے کر اپنا فریضہ سمجھنے کی ضرورت ہے اور ان حالات میں مجلس خبرگان رہبری سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ارکان کو چاہیئے کہ وہ دنیا کے حقائق پر نئے زاویوں سے نگاہ ڈالیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج کی دنیا میں رونما ہونے والے بعض واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں ظاہری چين وسکون کے درہم برہم ہونے کی ایک علامت، امریکہ اور یورپ کا معاشی بحران ہے اور ان کے دیوالیہ ہونے کی علامتيں سامنے آرہی ہیں۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ سائنس اور تشّخص کے لحاظ سے مغربی تہذیب و تمدن کی بنیادیں زوال سے دوچار ہو رہی ہیں اور عالمی سطح پر امریکہ نیز دیگر طاقتوں سے نفرت اور ان کی رسوائي، آج کی دنیا کے دیگر حقائق ہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ قوموں کی بیداری بالخصوص اسلامی بیداری اور اسلامی استقامت کا اپنے عروج کو پہنچنا بھی آج کی دنیا کے حقائق میں شامل ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی بیداری کے مقابلے میں بعض افراد کے مواقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج یہ بالکل واضح ہوگيا ہے کہ قوموں کی بیداری، اسلام سے جڑی ہے گرچہ اسکےشعلے خاموش کردیئے گئے ہیں لیکن اسلامی قوموں کی خود اعتمادی اور اپنا تشخص کبھی نہیں مٹایا جاسکتا اور وہ اب بھی باقی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ملت ایران کی ترقی، اور اسلامی بنیادوں پر اسکی پیشرفت اور خود مختاری کے اس کے جذبات پینتیس برسوں کے بعد بھی پابرجا ہیں اور یہ بھی آج کی دنیا کی ایک حقیقت ہے۔
آپ نے امریکی حکام کی جانب سے فوجی دھمکیوں کو پابندیوں کے ناکام ہونے کی علامت قراردیا اور فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران میں تینوں قوتوں کے سربراہوں میں استقامتی معیشت کے اصولوں کے بارے میں جو اتفاق نظر پایا جاتا ہے وہ اس بات کی بشارت دے رہا ہے کہ استقامتی معیشتی اصولوں سے دشمن کی پابندیوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید