تازہ ترین

اعتکاف کی سنت حسنہ کا رواج، انقلاب اسلامی کی قدرت کا ایک مظہر

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے کل اعتکاف کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ اس سنت نبوی کا اہتمام اور انتظام کرنے والوں کو مدبرانہ منصوبہ بندی کرنی چاہئے ا

اشـتراک گذاری
10 می 2014
19 بازدید
کد مطلب: 573

ور اعتکاف کرنے والے کے دل و ذہن اور روح کی طہارت اور خداوند عالم کی زیادہ سے زیادہ قربت کے لئے حالات سازگار بنانے چاہئے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اعتکاف جیسی عبادت کو، معنویت کی ارتقاء کے لئے شوق و رغبت کے ساتھ ایک ریاضت انجام دینے سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد جوانوں ميں اعتکاف  کے  بے پناہ شوق کی، جس کا مشاہدہ ہم مسجدوں اور یونیورسٹیوں میں کر سکتے ہیں، ایک گرانبہا موقع کی حیثیت سے قدر کرنی چاہئے ۔ آپ نے فرمایا کہ اعتکاف کے ایام خداوند عالم کی جانب زیادہ سے زیادہ متوجہ ہونے اور اس کی عبادت بجالانے سے مختص ہونے چاہئیں اور اعتکاف کے مراسم ميں اسلامی معاشرت اور معتکفین کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ روابط قائم کرنے اور اسی طرح دینی معارف کے سیکھنے اور سکھانے پر توجہ مبذول ہونی چاہئے ۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *