تازہ ترین

سعودی عرب نے اخوان المسلمين مصر اور حزب اللہ لبنان کو ٹروريزم جماعتیں قرار دیدیا

سعودی عرب نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حزب اللہ کو بھی دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے بیرون ملک عسکریت پسندی کی جنگ میں حصہ لینے والے اپنے تمام شہریوں کو بھی موقع فراہم کیا ہے اور انہیں الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ سعودی شہری 15 روز میں لڑائی بند کرکے واپس اپنے وطن آجائیں۔

اشـتراک گذاری
7 مارس 2014
16 بازدید
کد مطلب: 58

بیان کے مطابق ملک یا ملک سے باہر رہنے والا سعودی شہری دہشتگرد گروپ سے منسلک ہوا تو اسے دہشتگرد سمجھا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں عراق کی النصرہ فرنٹ اور اسلامک اسٹیٹ کو بھی دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تنظیموں سے کوئی بھی سعودی شہری لین دین نہ کرے اور نہ ہی ان کا رکن بننے کی کوشش کرے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے القاعدہ، اخوان المسلمون، حزب اللہ اور شام و عراق میں سرگرم جنگجو جماعتوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بیرون ملک عسکریت پسندی میں ملوث سعودی شہریوں کو وطن واپسی کیلئے 15 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست پر نظرِثانی کی ہے۔ فہرست میں مزید تنظیموں کے نام شامل کئے گئے ہیں جن میں القاعدہ، مصر کی الاخوان المسلمون، لبنان کی حزب اللہ، یمن کا الحوثی گروپ، شامی تنظیم جبھۃ النصرۃ اور شام و عراق میں اسلامی امارات نامی تنظیمیں شامل ہیں۔ ساتھ ہی ان جماعتوں سے وابستہ یا انکے نقش قدم پر چلنے والی تنظیموں کو بھی دہشتگرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک عسکریت پسندی میں ملوث اپنے تمام شہریوں کو اپنی سرگرمیاں روک کر پندرہ روز میں وطن واپس آنے کی مہلت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *