وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ، تہران پہنچنے پر اقتصادی امور اور خزانے کے وزیر طیب نیا نے ان کا استقبال کیا

۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی وزیر اعظم ان کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعظم اپنے دوروں کے دوران ایران کی صدر حسن روحانی اور روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقت کر یں گے ۔وزیر اعظم ایرانی قیادت سے دو طر فہ تعلقات ،عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ،دونوں ملکوں کے در میان متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔وزیر اعظم کو اس دورے کی دعوت ایرنی صدر نے دی تھی ۔ دونوں ملکوں میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قیادت کی سطح پر یہ پہلا رابطہ ہے ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید