تازہ ترین

مشہور اہلحدیث عالم علامہ وحیدالزّمان خان صاحب لغات الحدیث میں مادہ “جعفر” کے تحت لکھتے ہیں

 

 

 

“امام جعفر صادق(ع) مشہور امام ہیں اور بارہ آئمہ میں سے ایک ہیں، بڑے ثقہ، فقیہ اور حافظ تھے۔ امام مالک اور امام ابوحنیفہ کے شیخ ہیں۔ امام بخاری کو پتہ نہیں کیا شبہ ہوگیا کہ وہ اپنی صحیح میں ان سے روایت نہیں کرتے اور یحیی ابن سعید قطّان نے تو بہت بے ادبی کی ہے جو کہتے

اشـتراک گذاری
11 می 2014
19 بازدید
کد مطلب: 586

ہیں “فی نفسی منہ شی و مجالد احبّ الیّ منہ”۔ (یعنی ان کی طرف میرے دل میں برائی ہے اور میں مجالد کو ان سے زیادہ پسند کرتا ہوں) حالانکہ مجالد کو امام (صادق) کے سامنے کیا رتبہ؟ ایسی ہی باتوں کی وجہ سے اہلسنّت بدنام ہوتے ہیں کہ ان کو آئمہ اہلبیت(ع) سے کچھ محبّت و اعتقاد نہیں۔ اللہ تعالی رحم کرے امام بخاری پر کہ مروان و عمران بن حطّان اور کئی خوارج سے تو انہوں نے روایت کی لیکن امام جعفر صادق(ع) کو جو فرزند رسول ہیں ان کی روایات میں شبہ کرتے ہیں۔”

(لغات الحدیث: جلد 1 ص61)

ہمارے اہلسنّت بھائی اہل بیت(ع) کی عظمت کو مانیں، اور یہ صرف زبان سے نہ ہو بلکہ عمل سے ہو۔ حدیث اور فقہ اہل بیت(ع) کے در سے لیں کیونکہ بڑے بڑے زعماء و علماء نے ان کے در سے رجوع کیا ہے۔

خاکسار: ابوزین الہاشمی

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *