جامعه روحانیت بلتستان کا علامه عارف واحدی سے ملاقات
جامعه روحانیت بلتستان کے ایک وفد نے جناب حجة الاسلام و المسلمین محمد علی ممتاز صدر جامعه روحانیت بلتستان کی قیادت میں جناب حجة الاسلام و المسلمین علامه عارف واحدی سے ملاقات کی

اس ملاقات میں ملک میں جاری صورت حال خاص طور پر گلگت بلتستان کی آئنده انتخابات کے سلسله میں تبادله خیال کیا گیا۔
جامعه روحانیت بلتستان کے جنرل سیکرٹری حجة الاسلام و المسلمین مشتاق حسین حکیمی نے گلگت بلتستان میں هونے والی عام انتخابات کے بارے میں جامعه روحانیت بلتستان کا موقف بیان کرتے هوئے آئنده الیکشن کے حوالے سے اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔
وفد سے گفتگو کرتے هوئے علامه عارف واحدی صاحب نے کہا که هم همیشه بزرگ علما کی بات مانتے رہے ہیں اور اب بھی علما کی سرپرستی میں کام کرتے رہے گے اور ہم سب کو متحد ہوکر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کرنی چاھیے
آخر میں حجة الاسلام و المسلمین حسینی مسئول دفتر شیعہ علما کونسل قم نے جامعه روحانیت کے وفد کا شکریه اداء کیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید