تازہ ترین

حضرت علی (ع) وسیع و عریض مملکت کے حاکم ہونے کے باوجود بھی متواضع تھے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر خاصطور سے ایران کے صوبے گیلان سے ملاقات کیلئے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں غیور عوام سے اپنے خطاب میں آج کے عظیم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا

اشـتراک گذاری
14 می 2014
16 بازدید
کد مطلب: 618

کہ پوری دنیا کی تمام طاقتوں کو اس بات کو جان لینا چاہیئے کہ ایرانی قوم، کبھی نہیں جھکے گی اسلئے کہ وہ ایک زندہ قوم ہے اور ایران کا جوان طبقہ، صحیح سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی جوانوں کی صلاحیتوں کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں ایران کو حاصل ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں ایرانی جوانوں کی توانائیوں کی قدردانی کی۔

آپ نے اسی طرح سماج و معاشرے میں حقیقی سعادت کے تحفظ کیلئے مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کا ایک عظیم درس، عوام کے اقتصادی مسائل و مشکلات کے حل اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے انجام دی جانے والی محنت و کوشش قرار دیا اور فرمایا کہ موجودہ حالات میں یہ مقصد، صحیح منصوبہ بندی اور اندرون ملک پائی جانے والی صلاحیتوں کو اجاگر نیز جوانوں پر اعتماد و بھروسہ کرکے بخوبی حاصل کیا جاسکتا ہے اور ایسی صورت میں ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا، ملک ہراعتبار سے ترقی کریگا اور اس کا بین الاقوامی وقار بڑھے گا اور بیرونی دشمنوں کی منت سماجت سے بھی رہائی ملے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مولائے متقیان مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کے انفرادی و اجتماعی اور حکومتی طرز و سلوک کو، امام عالیمقام کی آفاقی شخصیت کا بے نظیر پہلو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جب مولا امیرالمومنین حضرت علی (ع) ایک وسیع و عریض اور دولتمند مملکت کے حاکم و فرمانروا تھے، تو بھی آپ متواضع  تھے، جو بہت ہی معمولی سے مکان میں رہائش پذیر تھے اور عدل و انصاف کے قیام، نیز حکم الہی کے نفاذ کیلئے پوری توانائی کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ فرماتے اور عظیم  امور انجام دیتے تھے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *