تازہ ترین

صیہونی حکومت سب سے بڑا خطرہ ہے اور بعض حلقے اس خطرے کو نظر انداز کررہے ہیں

سید حسن نصراللہ نے کل رات اپنی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، ہرطرح کی جارحیت کا بھرپورجواب دے گي اور علاقے کی تمام قوموں بالخصوص ملت لبنان کے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئي اور چارہ نہیں ہے۔

اشـتراک گذاری
14 می 2014
18 بازدید
کد مطلب: 621

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کا حزب اللہ کا شام کی جنگ میں شامل ہونے یا انیس سو بیاسی اور دوہزار چھے کی جنگوں سے کوئي تعلق نہیں ہے بلکہ یہ مزاحمت، سرزمین فلسطین پر صیہونی حکومت کے قیام سے شروع ہوئي ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمت کے بارے میں ہمیشہ قومی اتفاق رہا ہے اور حزب اللہ ماضی کی نسبت بہت زیادہ طاقتور ہوچکی ہے اور اسکی یہ ترقی، تمام شعبوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، ملت لبنان اور وطن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ہمیشہ آمادہ و مستحکم طور پر باقی رہے گي۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کی ڈیٹرینٹ طاقت کے طفیل میں صیہونی حکومت دوبارہ حملے کرنے کی جرات نہیں کرے گی اور سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ صیہونی حکومت، حزب اللہ کی طاقت و توانائي سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کا بحران بیرونی مداخلت کی وجہ سے اس مرحلے تک پہنچا ہے اور حزب اللہ اور اسکی موجودگي سے اس کا کوئي تعلق نہیں ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ نے ابتدا ہی سے شام کے بحران کے سیاسی راہ حل پرتاکید کی ہے لیکن کچھ عرب حلقوں نے شام کی حکومت کی سرنگونی پر اصرار کیا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *