تازہ ترین

سائنس نے ثابت کر دیا کہ محبت صحت کے لیے کتنی ضروری ہے

محبت وہ جذبہ ہے کہ جس کے بغیر انسان کی زندگی بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔ جب دل تنہائی کے ویرانوں میں بھٹک رہا ہو اور روح بے چین ہو تو محبت ہی ہے جو انسان کو سہارا اور سکون دیتی ہے۔

اشـتراک گذاری
15 می 2014
16 بازدید
کد مطلب: 646

 محبت کے ان کرشموں کو اب جدید سائنس نے بھی ثابت کردیا ہے جرمنی کی یونیورسٹی آف جینا اینڈ کیسل کے ماہرین نفسیات نے ایک تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ اگر آپ کا کسی کے ساتھ پیار کا رشتہ ہے اور آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو اس کے اثرات آپ کی شخصیت اور صحت پر حیران کن حد تک اچھے ہیں۔ ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ پیار کرنے والوں کی شخصیت کی تعمیر مثبت طور پر ہوتی ہے۔ یہ لوگ زیادہ متوازن شخصیت اور مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان میں ذہنی پریشانی، بے چینی، غصہ اور گھبراہٹ جیسے مسائل بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق جرنل آف پرسنالٹی کے آن لائن ایڈیشن میں شائع ہوتی ہے۔ تحقیق کاروں نے محبت کے فوائد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکون آور ادویات سے بھی زیادہ کارگر ہے۔ مثال کے طور پر ویلیم جو کہ سکون آور دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے، کے مقابلے میں محبت اور پیار پر مبنی رشتے ذہن اور جسم کیلئے کہیں زیادہ سکون اور اطمینان کا باعث ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ذہنی دباﺅ کم کرنے اور سکون حاصل کرنے کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کے باشمار مضر اثرات ہیں جبکہ محبت کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔

شفقنا اردو

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *