ڈیم کی زد میں آنے والے اراضی میں کام کرنے والے مزدوروں کی گرفتاری کاآغاز کردیا گيا
چلاس(بیوروچیف سے)ڈیم کی زد میں آنے والے اراضی میں کام کرنے والے مزدوروں کی گرفتاری کاآغاز کردیا گیا عوامی حلقوں کا اظہار افسوس ۔ضلعی انتظامیہ عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے عوام کی دھمکی۔
تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشہ ڈیم ایریا کے زد میں آنے والی اراضی پر مکانات تعمیر کرنے والوں،کھیت میں کام کرنے والے مزدورں کی گرفتاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔اور کئی مزدوروں کو پابند سلاسل بھی کیا گیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ تحصیلدار اور نائب تحصیلدا شاہراہ قراقرم پر پولیس کے ہمراہ وزٹ کرتے ہیں اور موقع پر موجود مزدوروں کو گرفتار کیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے زد میں آنے والی اراضی پر سیکشن فور کے بعد سیکشن فائیو بھی لگایا گیا ہے جس کے بعد ڈیم ایریا میں ہر قسم کی تعمیرات اور تقی حثیت پر پابندی ہے اور جو بھی فرد قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا دوسری طرف عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیتے ہوئے فوری متاثرین ڈیم کمیٹی سے مذاکرات کے زریعے زمینوں کے معاوضوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید